کالعدم تنظیم کا مارچ اور ریاستی تشدد معاملہ ، ہائی کور ٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

0
220

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ۖ مارچ کے پرامن شرکاء پر ریاستی تشدد معاملے پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وفاقی حکومت نے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے لئے عدالت عالیہ سے وقت مانگ لیا۔عدالت نے فریقین سے تفصلی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی