شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اجلاس ، پارٹی امور کے حوالے سے تفصیلی مشاورت

0
248

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی امور کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد حسین چوہدری ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے شرکت کی ۔اجلاس میں پارٹی امور کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔