محکمہ داخلہ کے حکم پر کالعدم مذہبی جماعت کے گرفتار سینکڑوں کارکن رہا

0
270

لاہور (این این آئی) محکمہ داخلہ کے حکم پر کالعدم مذہبی جماعت کے گرفتار سینکڑوں کارکن رہا ہوگئے۔نجی ٹی و ی کے مطابق معاہدے کے بعد کالعدم مذہبی تنظیم کے کارکنوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجا ب کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ 860 افراد کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ شیڈول فور میں شامل افراد رہا نہیں کئے گئے۔ محکمہ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ جن افراد کو رہا کیا گیا ہے ان کے خلاف کوئی مقدمات نہیں تھے۔