پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم، سائنس ، ٹیکنالوجی میں فروغ دینے کا معاہدہ

0
242

بیجنگ(این این آئی)پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم، سائنس ، ٹیکنالوجی،تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت اورعوامی سطح پر عملی تعاون کو فروغ دینے کیلئے صوبائی سطح پر تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔ اس حوالے سے ووہان میں منعقدہ تقریب میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور صوبہ ہوبی کے گورنر وانگ زونگ لنگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب میں صوبہ ہوبی کے نائب گورنر زہائو ہیشان اور اعلی ترین سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کراچی میں چین کی قونصل جنرل کے وڈیو پیغامات چلائے گئے۔ اس موقع پر صوبہ ہوبی کے گورنر وانگ زونگ لنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر مشکل اور خوشی کی گھڑی میں ایک دوسرے کے سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر ز ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات چٹان کی طرح مضبوط ہیں جو ہمارے قائدین کی بھرپور حمایت اور اتفاق رائے کی عکاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70سال کے دوران دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے۔ انہوں نے صوبائی سطح پر تعلقات کے قیام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت اور لوگوں کے درمیان تبادلے کے شعبوں میں عملی تعاون کا باعث بنے گا