عمران خان نے ٹی وی پر عوام کو ریلیف پیکیج دینے کی بجائے اپنی حکومت کی ناکامیوں کا اعتراف کیا’راجہ پرویز اشرف

0
198

مریدکے(این این آئی) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹی وی پر عوام کو ریلیف پیکج دینے کی بجائے اپنی حکومت کی ناکامی اور قوم سے کئے جھوٹے وعدوں کا اعتراف کیا ،اب انہیں چاہئے قوم سے ٹی وی پر آکر معافی مانگیں اوراستعفیٰ دیدیں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما این اے 119مریدکے سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری صابر حسین بھلہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور جمہوری اقدار رکھنے والی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ عوام اور پاکستان کی اساس کی بات کی ،سابق وزیر اعظم پاکستان بینظیر بھٹو شہید سابق صدر آصف علی زرداری کی دانشمندانہ سیاست اور بلاول بھٹو زرداری کے جمہوری رویہ سے آج پاکستان میں جمہوریت کا راج ہے ۔موجودہ حکمرانوں نے اقتدار کے نام پر پاکستان کی عوام سے کھلواڑا کیا ہے جب سے یہ حکومت آئی ہے عوام کا جینا محال ہوچکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ غریب دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچا دی گئی ڈالر کنٹرول نہیں ہوسکا مہنگائی کا جن ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بوتل میں بند ہونے کا نام نہیں لے رہا ،لوگ ہر روز نئی قیمت سے ادویات آٹا چینی پیٹرول دالیں سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں چوری ڈکیتی خود کشیوں اور گھروں میں فاقوں کا راج ہے ۔انہوںنے کہا کہ پہلی مرتبہ دیکھا گیا جو شخص اقتدار میں آنے سے پہلے کہتا تھا کوئی چیز کی قیمت بڑے تو سمجھو وزیر اعظم کرہٹ ہے بجلی گیس کے بل جلادو آج وہی شخص وزیر اعظم بن کر ٹی وی پر کہہ رہا ہے تیار ہوجاو مزید مہنگائی آنے والی ہے تیل بڑے گا اور روز مرہ کی اشیا مزید مہنگی ہونگی قوم موجودہ حکومت کا چہرہ دیکھ سکی ۔اسکا عوام سے کوئی تعلق نہیں اسے صرف اقتدار پیارا تھا پیپلز پارٹی عوام کی اسمبلیوں اور اسمبلی سے باہر عوام کی آواز بن کر میدان میں آچکی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں انشااللہ اس کرپٹ حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی کارکن تیار ہوجائیں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں موجودہ حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک کا وقت آگیا ہے کیونکہ اب مزید موقع دیا گیا تو بہت نقصان ہوجائے گا۔