اسلام آباد(این این آئی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹیلیفون کیا جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف کے درمیان ملک میں بدترین مہنگائی کے بعد عوامی مسائل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان پارلیمان میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو زر داری نے شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ ریلیف کا لالی پاپ دے کر عمران خان نے عوام کو تکلیف میں مبتلا کردیا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کے مسائل میں اضافہ کررہا ہے ۔ بلاول بھٹو زر داری نے شہبازشریف سے مکالمہ کیاکہ مہنگائی کی وجہ سے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...