صنعاء (این این آئی)یمن میں عرب اتحاد نے پچھلے 24 گھنٹے کے دوران سٹریٹجک شہر مارب کے قریب بالنیضا، صرواح اور الجوف میں حوثی ملیشیا کے اہداف پر مزید 29 فضائی حملے کیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ اہدافی حملوں کے دوران مزید 16 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 126 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بیان میں عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ یمن کی قومی فوج کو سپورٹ اور مدد فراہم کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ حوثی باغیوں کے جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے مختلف علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے العبدیہ میں حوثی ملیشیا کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بنانے کیلیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔اس سے قبل عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کی کمشنری العبدیہ میں انسانی حالت انتہائی مخدوش ہے اور نہتے انسانوں کی مدد کیلیے مختلف آپشنز پرغور کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...