ریاض(این این آئی)کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہیروں سے جڑا ماسک 15 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے جسے ایک بین الاقوامی کمپنی نے ریاض سیزن 2021 میں زیورات کی منفرد نمائش میں پیش کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 18 قیراط سفید سونے کا بنا ، سفید اور سیاہ رنگ کے 3608 ہیروں سے جْڑا ہوا اور سونے سے بنا یہ ماسک سجاوٹ کے لیے نہیں۔مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ماسک طبی طور پر کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ ماسک کے مطابق اور موزوں ہے کرونا کے انفیکشن کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ مینوفیکچرر کے مطابق یہ ماسک صحت کے تقاضوں کے مطابق ہے اور اسے یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے منظور کیا ہے اور اس پراین 99 ایئر فلٹر لگایا جا سکتا ہے۔ایک ڈیزائنر اور 25 جیولرز کی شرکت کے ساتھ اس ماسک کی تیاری میں 9 ماہ لگے۔ یہ امریکا میں مقیم ایک چینی تاجر نے بنوایا جو ماسک کی دنیا میں اب تک کا سب سے مہنگا ماسک ہے۔ماسک کے ڈیزائنر نے کہا کہ پیسے سے ہر چیز نہیں خریدی جا سکتی لیکن اگر وہ کووِڈ 19 سے بچاؤ کے لیے مہنگا ماسک خرید سکتا ہے اور یہ آدمی اسے پہن کر توجہ مبذول کروانے کے لیے اس کے ساتھ گھومنا چاہتا ہے۔ تو اس کے لیے خوشی کی بات ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...