غزہ (این این آئی)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اپنے آخری اجلاس میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرنے میں ناکامی اورچھ فلسطینی اداروں کو دہشت گردقرار دینے پر قابض ریاست کی شدید مذ مت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حماس کے سیاسی اور خارجہ تعلقات کے شعبے کے سربراہ باسم نعیم نے بتایاکہ تحریک نے وعدہ کیا کہ سلامتی کونسل کی ناکامی سے اسرائیلی قابض ریاست کو ہمارے فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھنے کا موقع ملتا ہے اور اسے فلسطینی سول سوسائٹی کے اداروں کے خلاف اپنی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔نعیم نے اس بات پر زور دیا کہ ایک بین الاقوامی اتفاق رائے ہے کہ آباد کاری بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے اور یہ جنگی جرائم اور نسلی تطہیر کے مترادف ہے۔اس کے علاوہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں بشمول قرارداد 2334میں بھی فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مخالفت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی طرف سے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے جرائم کی پردہ پوشی دشمن کو اپنے جرائم جاری رکھنے میں مدد فراہم کررہی اور اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...