اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی معاملات پر غلط اور جعلی پروپیگنڈے کئے، بہت سے دوسرے ممالک بھی ایسے مسائل سے دوچار ہیں، فیک نیوز کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں ہونی چاہئیں، ہمیں عالمی کوششوں کے ذریعے سوشل میڈیا ریگولیشنز اور میڈیا کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا،افغانستان میں عدم استحکام کی صورتحال سے پورا پاکستان متاثر ہوتا ہے، ہم افغانستان میں جامع حکومت چاہتے ہیں ، دوسری جانب ہمیں افغانستان میں انسانی المیہ پر تشویش ہے، افغانستان 40 ملین آبادی کا ایک بڑا ملک ہے، افغانستان کے بارے میں اکانومسٹ کی حالیہ رپورٹ پریشان کن ہے، معصوم بچوں کو خوراک کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے، دنیا کو افغان عوام کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا، فیک نیوز دنیا کے بہت سے ممالک کا مسئلہ ہے، ہم چاہتے ہیں سفارت خانوں کو جانے والی معلومات بالکل واضح ہوں۔ وہ مختلف ممالک کے سفارت خانوں کے پریس اتاشیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام کی صورتحال سے پورا پاکستان متاثر ہوتا ہے، اس وقت افغان عوام غربت کی زندگی گذار رہے ہیں، اکانومسٹ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ افغانستان میں 23 ملین افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں، افغانستان میں غربت کی صورتحال کی وجہ سے انسانی المیہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے، ایسی وڈیوز سامنے آ رہی ہیں جن میں بتایا جا رہا ہے کہ معصوم بچوں کو خوراک کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو افغان عوام کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم افغانستان میں جامع حکومت چاہتے ہیں لیکن دوسری جانب ہمیں افغانستان میں انسانی المیہ پر تشویش ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ہم نے طویل عرصے تک جنگ لڑی، جب ہم نے آپریشن کا آغاز کیا تو 40 سے 45 ہزار پاکستانی افغانستان چلے گئے، یہ تمام لوگ پاکستانی ہیں، انہیں واپسی کا موقع فراہم کیا جانا چاہئے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...