سعودی سائنسدان نے نزلہ وزکام سے بچانے والا ماسک تیار کرلیا

0
212

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے شاہ سعود یونیورسٹی سے ملحقہ کالج آف میڈیسن میں آواز اور تقریر کی دوا کے پروفیسر خالد المالکی نے ایک ایسا ماسک تیار کیا ہے جسے منہ کو سردی سے بچانے کے ساتھ نزلہ وزکام سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں پروفیسر خالد المالکی نے بتایا کہ ماسک سعودی اتھارٹی برائے انٹلیکچوئل پراپرٹی کی اجازت سے تیار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ناک میں داخل ہونے والی ہوا کو صاف کرنے اور دیگر خوبیوں سے آراستہ ماسک کی تیاری پر سوچنا شروع کیا۔ میرے ذہن میں ایک ایسا ماسک تیار کرنا تھا جس سردی میں نزلہ زکام جیسے امراض سے بچاؤ میں مدد فراہم کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے دھاگے سے تیار کیا گیا ہے جو نزلہ وزکام کی علامات سے چھٹکارا پانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ پروفیسر خالد کی نشاندہی کے مطابق اس اختراع کو مشہوراین 95 ریسپریٹرز پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی اس ماسک کی جلد مملکت میں تیاری ممکن ہو سکے گی۔