گوگل، جی میل اور یوٹیوب ڈان، صارفین کو مشکلات کا سامنا

0
246

نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل، جی میل اور یوٹیوب ڈائون ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل، جی میل اور ویڈیو شیئرنگ اور اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب ڈان ہوگیا۔دنیا بھر اور خاص کر یورپ میں گوگل، گوگل میٹ، جی میل اور یوٹیوب ڈان ہوا جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے شکایات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔برطانوی ڈان ڈیٹیکٹر کے مطابق چند گھنٹوں میں ایک ہزار سے زائد صارفین نے گوگل ڈائون ہونے کی شکایت کی جبکہ یوٹیوب کی سروس متاثر ہونے کی شکایت 400 سے زائد افراد نے کی۔تاہم متعلقہ کمپنیز کا اس حوالے سے بیان سامنے نہیں آیا ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوئی تھیں جو کئی گھنٹوں بعد بحال ہوئی تھیں۔