اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں کی سست روی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں قائم ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وہ ذاتی طور پر ہر ماہ جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے،تربت ایئرپورٹ کے ساتھ ساتھ گوادر اور تربت میں 02 نرسنگ کالجز جلد از جلد تعمیر کیے جائیں۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کی سست روی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں قائم ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایک سال میں ایپکس کمیٹی کا صرف ایک اجلاس ہوا۔وزیر اعظم نے اس پیکیج کے تحت 655 ارب روپے کے 200 ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے ہر ماہ ایپکس کمیٹی (Appex Committee) اور ہر پندرہ دن بعد ایگزیکیوشن کمیٹی کے اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تربت ایئرپورٹ کے ساتھ ساتھ گوادر اور تربت میں 02 نرسنگ کالجز جلد از جلد تعمیر کیے جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وہ ذاتی طور پر ہر ماہ جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل ملک کے دیگر حصوں سے مختلف ہیں کیونکہ اس کی آبادی بکھری ہوئی ہے اور طویل فاصلوں کی وجہ سے ہمیں بلوچستان کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے غیر روایتی حل تلاش کرنا ہوں گے۔انہوں نے وزارت منصوبہ بندی، وزارت توانائی، وزارت بحری امور اور حکومت بلوچستان کو ہدایت کی کہ پیکج کے تحت ٹرانسپورٹ، توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔
مقبول خبریں
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...
ومبلڈن ٹینس‘ امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں...
پیرس (این این آئی)امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس...
فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش
ممبئی (این این آئی)فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش ہیں، اس اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم میں جینیلیا...
لڑکوں کی لڑکیوں سے حد سے زیادہ توقعات بھی تعلقات ٹوٹنے کا ایک سبب...
کراچی (این این آئی)معروف اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں مرد و خواتین کو محبت میں ایک دوسرے...
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...