کینبرا(این این آئی)یہ تو سب کو معلوم ہے کہ تمباکو نوشی سے جسم کے متعدد حصوں کو نقصان پہنچتا ہے مگر اب سائنسدانوں نے پہلی بار دریافت کیا ہے کہ سلیپ اپنیا سے متاثر افراد میں یہ عادت طبی پیچیدگیوں کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا دیتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی طرز کی اس پہلی تحقیق میں خون میں نکوٹین کی مقدار اور نیند کے دوران آکسیجن کی سطح میں کمی کے دورانیے کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔سلیپ اپنیا کے شکار افراد کی سانس نیند کے دوران بار بار رکتی ہے جس سے متعدد طبی پیچیدگیوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔آسٹریلیا کے ہارٹ ریسرچ انسٹیٹوٹ کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خون میں نکوٹین کی سطح میں اضافہ آکسیجن کی سطح 90 فیصد سے کم ہونے کے وقت کا دورانیہ بڑھاتا ہے۔سلیپ اپنیا کی شدت بڑھانے والے عناصر میں سے ایک نیند کے دوران آکسیجن کی سطح 90 فیصد سے زیادہ کم ہونا بھی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر سیگریٹ کے ساتھ آکسیجن کی سطح میں خطرناک حد تک کمی کا امکان بڑھتا ہے۔محققین نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ تمباکو نوشی دل کے لیے نقصان دہ ہے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے والے عناصر میں سے ایک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ تو معلوم تھا کہ اس عادت سے خون میں آکسیجن کی مقدار کم ہوتی ہے مگر تمباکو نوشی کا سلیپ اپنیا سے تعلق واضح نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اب پہلی بار تمباکو نوشی کے سلیپ اپنیا سے متاثر افراد میں آکسیجن کی سطح پر مرتب اثرات کو ثابت کیا گیا ہے۔سائنسدان پہلے ہی جانتے ہیں کہ سلیپ اپنیا اور ہارٹ فیلیئر کے درمیان تعلق موجود ہے مگر اس کی وجہ واضح نہیں، اسی کو جاننے کے لیے اس تحقیق پر کام کیا گیا۔محققین نے بتایا کہ تسلیم کریں یا نہ کریں مگر جب دل کے پٹھے اکڑ جائے اور درست طریقے سے نرم نہ ہو، تو یہ ہارٹ فیلیئر کی سب سے عام قسم ہے اور ہمارے پاس اس کے علاج کے آپشن بھی لگ بھگ نہ ہونے کے برابر ہیں۔انہوں نے خون میں میٹابولیٹس نامی مالیکیولز کی سطح کی جانچ پڑتال کی اور یہ دیکھا کہ ان میں تبدیلیاں کس حد تک سلیپ اپنیا کی شدت پر اثرانداز ہوتی ہیں۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...