نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست اْتر پردیش کے وزیر نے بیمار گائے کے لیے ملک کی پہلی ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کی حکومت شدید بیمار گائے کے لیے ایمبولینس سروس شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اْتر پردیش کے وزیر لکشمی نارائن چوہدری نے بتایا کہ 112 ایمرجنسی سروس نمبر کی طرح، نئی سروس سنگین طور پر بیمار گائے کے فوری علاج کی راہ ہموار کرے گی۔لکشمی نارائن چوہدری نے کہا کہ 515 ایمبولینسیں اس نئی اسکیم کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ڈاکٹر اور دو معاونین کے ساتھ یہ ایمبولینس سروس 15 سے 20 منٹ کے اندر بیمار گائے کے پاس پہنچ جائے گی۔بھارتی وزیر نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت شکایات وصول کرنے کے لیے لکھنؤ میں ایک کال سینٹر قائم کیا جائے گا، جو دسمبر تک شروع ہو جائے گا۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...