کوئٹہ(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہا ہے کہ بلوچستان سے احساس محرومی اورپسماندگی کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے، این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل کی تقسیم آبادی کی بنیاد پر ہوتی ہے ، ہم بلوچستان کو اضافی فنڈز فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ،معذور افراد کو معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانا ضروری ہے ۔ اس مقصد کیلئے ووکیشنل ٹریینگ سینٹرز کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہوگی۔ وہ پیر کو یہاں گورنر ہاوس کوئٹہ میں خصوصی افراد کی بحالی سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔صدر مملکت نے کہا کہ معذور افراد کو معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانا ضروری ہے ۔ اس مقصد کیلئے ووکیشنل ٹریینگ سینٹرز کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہوگی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہیں ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔اس موقع پر خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی،گورنر بلوچستان سید ظہور آغا ، وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو ، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا اور عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ مریم ملک بھی موجود تھیں ۔اجلاس میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی استعداد کار کو بڑھانے کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...