اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو برداشت اور رواداری سے بھرپور معاشرے کی ضرورت ہے۔آصف علی زرداری نے برداشت اور رواداری کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو برداشت اور رواداری سے بھرپور معاشرے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صبر اور برداشت کی علامت تھیں۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے صبر اور برداشت پر ثابت قدم رہتے ہوئے دو آمروں کو شکست دی ،شہید بھٹو نے فرمایا تھا مشکلاتیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مشکلات کا مقابلہ صبر اور برداشت سے ہوتا ہے ، صبر اور برداشت کیلئے جمہوریت کی مضبوطی ضروری ہے ۔ سابق صدر نے کہاکہ آمریت ایک دہشت ہوتی جو عدم برداشت کا رجحان پیدا کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی ملک میں صبر اور برداشت سے بھرپور معاشرے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جنت اعمال سے ملے گی اپنی دھرتی کو جنت بنانے کیلئے صبر اوربرداشت کی ضرورت ہے۔