ہم نے کبھی یہ نہیں کہا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سابقہ ڈیٹا سو فیصد غلط تھا،علی محمد خان

0
257

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سابقہ ڈیٹا سو فیصد غلط تھا،نئے سروے کا مقصد تازہ صورتحال کے مطابق مستحقین کا اندراج کرنا تھا۔ منگل کو وزیر مملکت علی محمد خان نے احساس سروے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا بی آئی ایس پی کا سابقہ ڈیٹا سو فیصد غلط تھا۔انہوںنے کہاکہ ہر سیاسی دور میں تھوڑی بہت مداخلت ہوتی ہے،پیپلز پارٹی کے دور میں جو سروے ہوا تھا اس کو کافی عرصہ گزر چکا تھا۔علی محمد خان نے کہاکہ اس عرصے میں بہت سارے لوگ غربت کی لکیرسے نکل گئے اور بہت سارے اس لکیر سے نیچے چلے گئے۔علی محمد خان نے کہاکہ نئے سروے کا مقصد تازہ صورتحال کے مطابق مستحقین کا اندراج کرنا تھا۔علی محمد خان نے کہاکہ سروے کے مطابق غربت میں دو فیصد کمی کا امکان ہے لیکن یہ درست ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔علی محمد خان نے کہاکہ حکومت نے غریبوں کیلئے راشن پروگرام کا اجراء کیا ہے۔علی محمد خان نے کہاکہ پروگرام کے تحت گھی دالیں اور آٹا سبسڈائزڈ ریٹ پر ملے گی۔
٭٭٭٭٭