ایران دہشت گردی کاسرکردہ سرپرست ملک ہے،امریکی محکمہ خارجہ

0
181

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلی عہدہ دار نے کہا ہے کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کا سرکردہ سرپرست ملک ہے اور امریکا مزید حکومتوں پر زور دے رہا ہے کہ وہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی بیوروکے قائم مقام پرنسپل ڈپٹی کوآرڈی نیٹرکرس لینڈبرگ نے کہا کہ داعش اب بھی ترقی کررہی ہے اورامریکاکے لیے ایک بڑاخطرہ بنی ہوئی ہے۔لینڈبرگ نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے متعلق کانگریس کی ذیلی کمیٹی کی سماعت کے دوران میں قانون سازوں کو بتایا کہ عراق اورشام میں داعش اپنے زیرقبضہ علاقوں سے تومحروم ہوچکی ہے لیکن کے باوجود اس کی عالمی موجودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ امریکا ،اس کے اتحادیوں اور بیرون ملک مفادات کے لیے مستقل اوربڑا خطرہ ہیں۔ ا