لندن(این این آئی)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے جلو میں روس کی یوکرین اور پولینڈ کی سرحدوں پر فوجی مہم جوئی ایک المناک غلطی ہو سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جانسن نے روس کو خبردار کیا کہ ماسکو کو کسی بھی فوجی مہم جوئی کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔بورس جانسن نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی کو بتایا کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر کوئی سمجھے کہ پولینڈ اور یوکرین دونوں کی سرحدوں پر غلطی کی قیمت بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں کریملن کے لیے یہ سوچنا کہ فوجی مہم جوئی کے ذریعے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ایک المناک غلطی ہو گی،پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ سماعت کے دوران جانسن کا تبصرہ یوکرین کی سرحد پر روسی افواج کی فوجی نقل و حرکت کے بارے میں بڑھتے ہوئے مغربی خدشات کے دوران سامنے آیا۔ماسکو پر الزام ہے کہ اس نے ایک سکیم کی حمایت کی جس کا مقصد تارکین وطن کے لیے بحران پیدا کرنا تھا۔ ان مہاجرین میں سے زیادہ تر کا تعلق مشرق وسطیٰ سے ہے۔ روس ایک منصوبے کے تحت ان کے لیے بیلاروس سے پولینڈ جانے کا راستہ کھولنا چاہتا ہے
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...