اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید پانچ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہری، خواتین، بچے اور بزرگ بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی قابض افواج نے یکم اکتوبر 2021 سے اب تک جعلی مقابلوں یا نام نہاد سرچ آپریشنز میں کم از کم 30 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے،مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہری، خواتین، بچے اور بزرگ بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ کئی واقعات میں شہید کشمیریوں کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے نہ کرنے کا غیر انسانی اور ظالمانہ عمل بھی قابل مذمت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیری شہریوں کے قتل ناقابل تردید حقائق کی بھی توثیق کرتے ہیں جو پاکستان نے حال ہی میں ایک جامع ڈوزیئر میں فراہم کیے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ ڈوزیئر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کو بے نقاب کیا گیا ہے،پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ پاکستان عالمی برادری پر بھی زور دیتا ہے کہ وہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...