تہران(این این آئی)ایران اور وینزویلا کے لیے وائٹ ہائوس کے خصوصی ایلچی ایلیوٹ ابرامس نے متنبہ کیا ہے کہ امریکا وینزویلا کو بھیجے جانے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو تباہ کر دے گا۔امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک سے انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اس صورتحال سے بچنے کے لیے پوری کوشش کرے گی۔ اگر وینزویلا کو ایران کی طرف سے میزائل فراہم کیے جاتے ہیں توامریکا ایرانی میزائلوں کو تباہ کر دے گا۔مختلف ذرائع ابلاغ کے حالیہ دنوں میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ تہران اور کراکس کے مابین کوئی میزائل معاہدہ نہیں ہوا ہے لیکن ایران نے اسلحہ فروخت کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے اور وینزویلا اس کا ایک بڑا گاہک ہو سکتا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...