چاند کی سطح پر پانی مالیکیول کی صورت میں موجود ہے، نئی تحقیق

0
233

نیویارک(این این آئی)نئی تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے کہاہے کہ چاند کی سطح پر مالیکیول کی صورت میں پانی موجود ہے اور پانی کی مقدار پچھلے تصورات سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ چاند کی سطح پر موجود برف کی تہوں میں بھی بہت سے پانی کے مالیکیول موجود ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ ابتدائی اندازے کے مطابق چاند پر 40 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر برف کی سطح میں پوشیدہ پانی کے مالیکیول پائے جاسکتے ہیں۔چاند پر پانی کی موجودگی سے مستقبل کے خلائی مشنز کو نئی جہت حاصل ہو جائے گی۔ چاند پر پانی کے آثار کی خبر کے بعد امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر پانی موجود ہونے کی تصدیق کر دی۔