اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اکتوبر میں 1.6 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ یہ جی ڈی پی کا 4.7 فیصد ہے جب ہدف کی حد 2 سے 3 فیصد ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کیڈ میں اضافہ بڑھتی ہوئی درآمدات اور برآمدات میں عدم توازن کی وجہ سے ہے۔ نائب صدر شیری رحمن نے کہاکہ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں مسلسل اضافہ قابل تشویش ہے، شرح سود میں 150 بیسز پوائنٹس کا اضافہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیا گیا ہے،اس فیصلے سے قرضون اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار آئی ایم ایف کا قرضہ حاصل کرنے کے لئے ملک و عوام پر بوجھ منتقل کر رہی ہے، ان کی منفی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت دن بدن تباہ ہو رہی ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...