اسلام آباد(این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے مستقبل کے لئے تیاری کرنے کی ضرورت ہے،دنیا میں جنگوں کے میدان تبدیل ہو رہے ہیں،ہمارے تمام اداروں کو سائبر سکیورٹی کی ضرورت ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دوسری سالانہ سائبر وار فیئر اینڈسکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں بڑی تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، ہمیں اپنے مستقبل کے لئے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج کے دور میں سائبر سکیورٹی کو انتہائی اہمیت حاصل ہے،جدید کمپیوٹر سالوں کاکام دنوں میں مکمل کر لیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں ٹیکنالوجی پر کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،دنیا میں جنگوں کے میدان تبدیل ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے تمام اداروں کو سائبر سکیورٹی کی ضرورت ہے، کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ای وی ایم کو ہم نے سائبر حملوں سے محفوظ بنایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کا مستقبل ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے، ہم نے اپنے انسانی وسائل کو ہنر مند بنانا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...