پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا(کل) ملک بھر میں ہڑتال کااعلان

0
201

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے (کل) جمعرات کو ملک بھر میں ہڑتال کااعلان کر دیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹرول پمپ مالکان کو (کل) جمعرات کی صبح 6بجے سے پیٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق 25 نومبر (کل) جمعرات کی صبح 6بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے بتایاکہ گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے، جب تک ڈیلر مارجن چھ فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے۔نعمان علی بٹ نے کہاکہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دھانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی یقین دھانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی تھی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملددرآمد نہیں کیا۔