آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا

0
228

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال ناکام ہونے کا خدشہ ہے ،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ صدر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطابق آئل ٹینکرز کی لاتعلقی سے 80 فیصد پیٹرول پمپ کھلیں رہینگے ،آئل ٹینکرز کی ہڑتال نہ کرنے پر پیٹرول بحران کا خدشہ ٹل گیا۔ میر شمس شہوانی نے کہاکہ تمام سرکاری,ملٹی نیشنل کمپینز کے پمپ کھلے رہینگے،26 ہزار آئل ٹینکرز ملک بھر میں سپلائی جاری رکھیں گے۔صدر آئل ٹینکرز میر شمس شہوانی نے کہاکہ سب سے بڑا نیٹ ورک پی ایس او کا ہے 10ہزار سے زاہد ٹینکرز سپلائی جاری رکھیں گے۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ 80 فیصد پیٹرول پمپ مکمل طور پر کھلے رہینگے۔ چیئر مین آئل ٹینکرز کے مطابق عوام پہلے ہی مسائل میں ہیں بلاجواز ہڑتال کرکے مزید مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے،کسی بھی قسم کی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے۔