عالمی جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے مصر کو 1ـ3 گول سے شکست دیدی

0
286

بھوبنیشور(این این آئی)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے زیراہتمام انڈیا کے شہیر بھوبنیشور میں جاری عالمی جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے مصر کو 1ـ3 گول سے شکست دیدی، پاکستان کی جانب سے رضوان علی نے شاندار ہیٹ ٹرک کی،نائب کپتان معین شکیل مین آف دی میچ قرار پائے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ کے پول ڈی میچ میں پاکستان جونیئرز نیمصر ہاکی ٹیم کو 1ـ3 گول سے شکست دیدی۔ پاکستان جونیئرز کے ہونہار ڈریگ فلکر رضوان علی نے پینلٹی کارنرز پر تین شاندار گول سکور کئے جبکہ مصر کی جانب سے اعود حسین کھیل کے 22ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کیا۔ نے کھیل کا آغاز برق رفتار کھیل سے ہوا اور دونوں ٹیموں کی جانب سے ایکدوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے تاہم پاکستان جونیئرز نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے کئی بار مصر کی گول پوسٹ پر حملے کئے۔ مصر ٹیم کی جانب سے انکے گول کیپر عبدالسلیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے ڈریگ فلکر رضوان علی نے کھیل کے 19ویں،32ویں اور 53ویں منٹ میں پینلٹی کارنرز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین گول سکور کئے اور میچ کی ہیٹ ٹرک قائم کی۔ نائب کپتان معین شکیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا اس موقع پر معین شکیل نے کہا کہ کوچ کے دیئے گئے پلان پر عمل کیا اور پینلٹی کارنرز حاصل کئے جسکا فائدہ اٹھایا انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کے خلاف بہتر میچ حکمت عملی اپنائیں گے۔ پاکستان اپنا پول کا آخری میچ ارجنٹائن کے خلاف(آج) 28 نومبر کوپاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے کھیلے گا۔