کراچی(این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کی انسٹا اسٹوریز نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔سارہ خان کی جانب سے گزشتہ روز اپنے شوہر، نوجوانوں کے ہر دلعزیز معروف گلوکار فلک شبیر کی اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں۔فلک شبیر کی اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے سارہ خان کا کیپشن میں کہنا تھا کہ ‘اْنہوں نے فلک شبیر کو نیند میں ڈیٹ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔سارہ خان کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک شبیر ایک خاتون کے ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھے باتیں کر رہے ہیں، سارہ خان کے اچانک وہاں پہنچنے پر فلک شبیر اپنا چہرہ چھپا کر ایسے چلنے لگ جاتے ہیں جیسے کہ وہ نیند میں ہوں۔سارہ خان اور فلک شبیر کی یہ حسِ مزاح سے بھرپور ویڈیو انٹرنیٹ صارفین کو خوب بھا رہی ہے۔سوشل میڈیا فین پیجز کی جانب سے شیئر کیے جانے پر خوبصورت جوڑی کی اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے خوب دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں اور اِن کے درمیان دوستی جیسے رشتے کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر آج کل بیرون ملک ترکی میں سیر سپاٹوں پر مصروف ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...