وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں این سی اوسی کا اجلاس

0
194

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میںاین سی اوسی کے اجلاس ہوا جس میںصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران پنجاب میں کوروناکی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس کے دوران پنجاب میں ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کی کامیابی پر محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کل یکم دسمبر سے ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کا آغازکررہے ہیں۔ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران 2کرور67لاکھ افرادکو کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران ویکسین کی دوسری ڈوزنہ لگوانے والوں کو بھی مکمل ویکسنیٹ کردیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کی عوام کو ویکسین لگاکرمحفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔پنجاب کے تمام کمشنرزاورڈی سی حضرات ریچ ایوری ڈوریکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کو بھی کامیاب بنائیں گے۔صوبائی وزیرنے کہا کہ این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق کوروناوائرس کے افریقی ویریئنٹ سے بخوبی نمٹاجائے گا۔ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن کی پہلی مہم کی طرح دوسری مہم کو بھی کامیاب بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ویکسی نیشن اور احتیاط کے ذریعے ہی کوروناکی وباء سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔الحمداللہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مثبت کیسزمیں واضع کمی آچکی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائدآبادی کو ویکسین لگاکرکوروناسے محفوظ بناچکے ہیں۔