چٹاگانگ (این این آئی)چٹاگانگ ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر عابد علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پی سی بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو بیان میں عابد علی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا ہوا آرہا ہوں، پر اعتماد تھا اور ایک اچھی پارٹنر شپ ہی لگانی تھی۔انہوں نے کہا کہ مین آف دی میچ قرار دیے جانے کی بہت خوشی ہے جس کا کریڈٹ ڈومیسٹک میں کھیلنے کو جاتا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے مجھے اعتماد ملا ہے، پہلی اننگز میں سنچری مکمل کی مگر دوسری میں نہ کر سکا جس کا افسوس ہے لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے اور خوشی ہے کہ ہم میچ جیت گئے۔عابد علی نے کہا کہ آئی سی سی مینز ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ہمارے لیے بڑی اہم ہے، پہلا ٹیسٹ ہم نے جیت لیا ہے اور اب دوسرے ٹیسٹ میچ کو دیکھ رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ٹیسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں اوپر کی طرف بڑھتے جائیں۔عابد علی 4 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بھی خاصے پرعزم نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ میں بھی اسی مومنٹم کو لے کر چلوں گا، یہ پرفارمنس اب ماضی کا حصہ بن چکی جس کے بعد اب ڈھاکا میں بھی مثبت مائنڈ سے کھیلنا ہے۔اس موقع پر عابد علی نے ساتھی اوپنر عبد اللہ شفیق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اچھی بیٹنگ کے ذریعے بہت مدد کی ہے میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...