لاہور( این این آئی)سینئر اداکارنعمان اعجاز نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ میزبانی کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے اوربہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا ہے ،اداکار ی اور میزبانی دو مختلف چیزیں ہیں،میزبان کے لئے ضروری ہے کہ اس کے پاس آنے والے مہمان کے بارے میںمکمل معلومات ہوںاور اس کے ساتھ آپ کو بات سے بات کو آگے بڑھانے کا ہنر بھی آنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ اگرکوئی اداکاری کے ساتھ میزبانی کرتاہے تو اسے یہ آسانی ہوتی ہے کہ اس میں پہلے ہی اعتمادہوتا ہے لیکن بطور میزبان الفاظوںکے چنائو میں بڑی احتیاط برتنی پڑتی ہے ۔آپ کے سامنے کون سی شخصیت موجود ہے آپ اس کے بارے میں کتناجانتے ہیں یہ کسی بھی میزبان کے لئے جاننا بہت ضروری ہوتاہے ۔نعمان اعجاز نے کہاکہ اداکاری کے ساتھ میزبانی کاتجربہ انتہائی کامیاب اور خوشگواررہا ہے اور میںنے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔
مقبول خبریں
ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے مسائل سے آگاہ ،درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے مسائل سے آگاہ ہیں،درپیش مسائل کو...
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے جدید رہائشی کمپلیکس کی تعمیر مکمل
گوادر(این این آئی)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے،چائنہ ایئر پورٹ کنسٹرکشن کمپنی(سی اے سی سی)نے ماڈرن...
شعبہ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد ٹائم میگزین کی با اثر شخصیات...
واشنگٹن (این این آئی)معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے شعبہ صحت میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کی کوششوں...
باکسر عامر خان اور شاہزیب رند کی آرمی چیف سے ملاقات، کھیلوں کے فروغ...
راولپنڈی (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ زیب رند نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)...
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی...
نیویارک (این این آئی)پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ماورائے علاقائی ریاستی...