لاہور( این این آئی)اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مریم نواز کو نانی اماں کہنے پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا،انہوں نے میری کردارکشی کیلئے پوری ٹیم رکھی ہوئی ہے ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وینا ملک نے کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ لوگوں کواچھے ناموں سے پکاروں، جب آپ پبلک آفس ہولڈ کرتے ہیں تو پھر آپ کا دل جگر ہونا چاہیے کہ آپ لوگوں کو تنقید کو برادشت کریں ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بہت سے لوگوں کے ذریعے مریم نواز کے پیغام ملتے ہیں کہ میں انہیں نانی اماں نہ کہوں ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پرمریم کے ٹرولز دھمکیاں اور گالیاں دیتے ہیں، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی پوری ٹیم ہے جو مجھے ٹرول کرتے ہیں کیونکہ ایک زمانہ تھا گلی محلے میں غنڈے بدمعاش ہوتے تھے اب وہ سوشل میڈیا پر آگئے ہیں ۔وینا ملک نے پیپلزپارٹی کی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول میں بینظیرکی نہیں صرف زرداری کی جھلک ہے جبکہ آصف زرداری کی فلم پٹ چکی ہے اور بلاول کے وزیراعظم بننے کا امکان نہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...