لاہور( این این آئی)نامور گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ اپنی زندگی میں جتنی محنت کی اس کا پھل مل گیا ہے ، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ انسان محنت کرتا رہے اسے پھل ملتا رہے گا کیونکہ خدا کی ذات ہی سب سے زیادہ انصاف پسند ہے ۔ ایک انٹر ویو میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ جب سے ہوش سنبھالی ہے ایک چیز اپنے پلے سے باندھ لی کہ زندگی میں آگے بڑھنے کے دو ہی راستے ہیں، ایک راستہ برائی اور ایک اچھائی کا راستہ ہے اور اب میری مرضی ہے جس پر چاہے چل لوں۔ اچھائی کے راستے میں رکاوٹیں بھی آتی ہیں لیکن اس کی کامیابی آپ کو اطمینان دیتی ہے اور یہ خدا کا انعام ہوتا ہے ۔ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ اپنے بچوں کواچھی تعلیم اور تربیت د ی ہے اور اس مالک کی ذات کا شکر ہے کہ مجھے اپنی اولاد کی جانب سے سکھ ہی ملا ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...