اسلام آباد (این این آئی)پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملہ پر پاکستان نے برطانیہ کی خدمات حاصل کرلیں۔جمعرات کو حکام کے مطابق پائلٹس کے امتحانات کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، پاکستان سول ایوی ایشن نے برطانوی سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کی خدمات حاصل کر لیں۔پاکستان سول ایو ی ایشن اور یوکے سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،سی اے اے پاکستان اور یو کے سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے مابین معاہدہے کی مدت تین سال ہوگی وفاقی کابینہ نے دونوں اداروں کے مابین فریم ورک ایگریمنٹ کی منظوری دیدی،معاہدے کے تحت برطانوی سول ایوی ایشن پاکستانی پائلٹس کے ایف ، او ،او، / پی پی ایل اور سی پی ایل امتحان لینے کی مجاز ہوگی،پہلے سال فی پیپر امتحانی فیس 90 پاونڈ ، دوسرے سال95پاونڈ مقرر کی گئی ،پاکستان سول ایوی ایشن پہلی دفعہ 75 فیصد دوسری دفعہ امتحان پر 25 فیصد ادائیگی کریگی۔تیسری دفعہ امتحان پر پائلٹ فیس کی مکمل ادائیگی خود کرنے کا پابندہوگا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...