وزیر اعظم سے وزیراطلاعات کی ملاقات ، موثر میڈیا مواصلاتی حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

0
263

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ملاقات کی جس میں وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن بیرسٹر سیف علی نے بھی شرکت کی ۔ملاقات میں وزیر اعظم نے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف حکومتی اقدامات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک موثر میڈیا مواصلاتی حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔