اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے افغانستان کیلئے پاکستان کے راستے بھارتی 50 ہزار میٹرک ٹن گندم و ادویات بھجوانے کے معاملے پر بھارت واویلا ک کومسترد کرتے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی مخلصانہ پیشکش کر سیاست کی نذر نہ کرے، بھارت 30 روز کے اندر گندم افغانستان بھجوائے، پاکستان تیارہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی جذبہ خیر سگالی پر بھی سیاست، بھارت نے واویلا شروع کردیا ،بھارت افغانستان کو گندم بھارتی ٹرکوں میں اپنے عملے کے ساتھ بھجوانے پر بضد ہے ۔ نئی دہلی کے مطابق گندم بھارتی ٹرکوں کے ذریعے بھارتی ڈرائیورکے ساتھ ہی بھجوائی جائے گی، بھارتی ٹرک اور عملے پر اگرحملے ہوئَے تو اس کا ذمہ دار پاکستان ہوگا۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت 30 روز کے اندر گندم افغانستان بھجوائے، پاکستان تیارہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کے مطابق پاکستان نے بھارتی گندم کے لئے عالمی ادارہ خوراک کے تعاون کی بھی پیشکش کردی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ خوراک نے گندم کی ترسیل و تقسیم پر آمادگی ظاہر کی ہے، بھارت ڈبلیوایف پی کے ٹرکوں کے ذریعے گندم افغانستان لیجا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی پیشکش پر بھارت نے تاحال عالمی ادارہ خوراک سے رابطہ نہیں کیا، پاکستان ہزاروں کی تعداد میں بھارتی ٹرکوں کو اپنی سرزمین پر داخلے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان ٹرکوں کے استعمال کا بھارتی مطالبہ بھی مسترد کر دیا، ایف بی آر اور کسٹمز نے افغان ٹرانسپورٹیشن کی استعداد کو ناکافی قراردے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغانستان کی درخواست پر پاکستان نے بھارتی گندم کو راہداری کی اجازت دی، بھارت جلد از جلد افغانستان کے لیے گندم پاکستانی راستے سے بھیجنے کا بندوبست کرے۔ عاصم افتخار نے کہاکہ بھارت پاکستان کی مخلصانہ پیشکش کر سیاست کی نذر نہ کرے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...