عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی میڈیا

0
226

تہران(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان ایران کی سرکاری دعوت پر تہران کا دورہ کریں گے۔میڈیارپورٹس کیک مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کی نور نیوز ویب سائٹ نے ایک سینیر عہدیدار کے حوالے کہا کہ شیخ طحنون بن زاید کو کونسل کے سیکریٹری جنرل علی شمخانی کی طرف سے ایک باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور وہ تہران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔