میں انتخابات کے بعد فوج سیاست چھوڑ دے گی،سوڈانی جنرل

0
254

خرطوم (این این آئی)سوڈان کی عبوری حکمران کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا ہے کہ فوج 2023 میں ہونے والے انتخابات کے بعد سیاست چھوڑدے گی۔ انتقال اقتدار کے عمل میں کالعدم سابق حکمران جماعت کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب کوئی حکومت منتخب ہوتی ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ مسلح افواج یا سکیورٹی فورسز میں سے کوئی بھی سیاست میں حصہ لے گی۔ہم نے اسی پر اتفاق کیا ہے اور یہ قدرتی صورت حال ہے۔جنرل عبدالفتاح البرہان کا کہنا تھا کہ مظاہرین پر تشدد کے واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ یہ کس نے کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے صرف غیرپرامن مظاہروں کومنتشرکرنے کے لیے کارروائی کی تھی۔جنرل البرہان نے کہا کہ عدلیہ کے سامنے پیشی کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ساتھ ہماری مفاہمت ہے۔ہم عدالت کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ہیں کہ متاثرین کے ساتھ کیسے درست معاملہ کیا جاسکتا ہے۔