پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید دس افراد چل بسے ،336کیسز رپورٹ

0
189

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید دس افراد چل بسے ،336کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 336 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 858 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 78 فیصد پر آگئی۔پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 777 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 161 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 920 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 862 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 46 ہزار 464 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 944 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 22 لاکھ 52 ہزار 342 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 12 کروڑ 65 لاکھ 86 ہزار 512 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 524 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے