اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ نیب نے لوگوں کی زندگیاں اور کاروبار تباہ کیے ،جو کیسز بند کیے ان حتساب ہوگا،نیب افسران کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کررہے ہیں،نیب افسران کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈی والا نے کہاکہ نیب نے لوگوں کی زندگیاں اور کاروبار تباہ کیے ،نیب کی کارروائیوں کے باعث لوگ خودکشیاں کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب نے جو کیسز بند کیے ان سب کا احتساب ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ نیب کا احتساب ہوگا کہ آپ نے بند کیے گئے کیسز میں انکوائریاں کیوں نہیں کیں؟۔ انہوںنے کہاکہ نیب افسران کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جب سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سپیکرز میں دم ہوگا تب ہم پوچھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ نیب افسران کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے جرنلسٹ پروٹیکشن بل لائیں گے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...