صدر مملکت کو چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیئے سمری ارسال

0
200

اسلام آباد (این این آئی)وزارت قانون نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا اس سلسلے میں وزارت قانون نے صدر مملکت کو چیئرمین نیب کی تعیناتی کے عمل شروع کرنے کے لیئے سمری ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا اور اس سلسلے میں وزارت قانون نے صدر مملکت کو چیئرمین نیب کی تعیناتی کے عمل شروع کرنے کے لیئے سمری ارسال کر دی،صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان سے نئے چیئرمین کے ناموں کے لیئے خط لکھیں گے ذرائع کے مطابق صدر مملکت وزیر اعظم سے موصول نام قائد حزب اختلاف کو بھیجیں گے ، نام پر اتفاق نہ ہوا تو تعیناتی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائیگا