اپوزیشن کو قومی سلامتی کے امورپر سیاست نہیں کرنی چاہیے،علی محمد خان

0
202

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کو قومی سلامتی کے امورپر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کے اجلاس سے قبل وہ غیر رسمی گفتگو کررہے تھے ۔ صحافی نے سوال کیاکہ اپوزیشن کے بغیر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا کیا مزہ آئے گا۔ علی محمد خان نے کہاکہ اپوزیشن کو قومی سلامتی کے امور پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ قومی سلامتی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے، اپوزیشن کو آنا چاہیے تھا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ کیا وجہ ہے اپوزیشن عسکری قیادت کی بریفنگ میں شریک ہوتی ہے اور آ پ کی بریفنگ کا بائیکاٹ کرتی ہے۔ علی محمد خان نے کہاکہ اپوزیشن پھر ووٹ کوعزت دینے کی باتیں کیوں کرتی ہے۔