لاہور کے الیکشن میں شائستہ پرویز دس فیصد ووٹوں سے ممبر بنی ہیں،اپوزیشن کو سق سیکھنا چاہیے،شیخ رشید احمد

0
184

اسلام آباد(این این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ لاہور کے الیکشن میں شائستہ پرویز دس فیصد ووٹوں سے ممبر بنی ہیں، انسانی ہمدردی پر دس فیصد ووٹ ویسا ہی مل جاتا ہے ، اپوزیشن کو سبق سیکھنا چاہیے ۔پیر کو وزیر داخلہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور الیکشن پر اپوزیشن کو سبق سیکھنا چاہیے،جہاں انسانی ہمدردی ہو وہاں دس فیصد ووٹ ویسے ہی مل جاتے ہیں،بیاسی فیصد لوگوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا،ہارنے والی پارٹیاں بھی خوش ہیں اور جیتنے والی پارٹی بھی خوش ہو رہی ہے،پی ڈی ایم صرف جلسہ جلسہ کھیلے گی ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ لاہور کے الیکشن میں شائستہ پرویز دس فیصد ووٹوں سے ممبر بنی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیاسی فیصد لوگوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا،ہارنے والی پارٹیاں بھی خوش ہیں اور جیتنے والی پارٹی بھی خوش ہو رہی ہے،انہوںنے کہاکہ پہلی بار ایسا ہوا ہے لاہور میں لوگوں نے بریانی بھی نہیں کھائی۔ انہوںنے کہاکہ جلسے نے ثابت کیا کہ یہ سب میڈیا ہاوسز کے ذریعے زندہ ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے واقعہ پر بہت افسردہ ہوں ،سیالکوٹ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،پی ڈی ایم صرف جلسہ جلسہ کھیلے گی ،شیخ رشید