سیالکوٹ کا واقعہ ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے،شہزاد وسیم

0
192

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے،ہمیں شدت پسندی کا مقابلہ کرنا ہوگا،خوشی ہے تمام پارٹیاں مسئلہ پر متفق ہیں، اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے انتظامیہ سے غفلت ہوئی ہے تو ایکشن لیا جائیگا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سیالکوٹ کا واقعہ ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے،ہمیں شدت پسندی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اس بات کی خوشی ہے کہ تمام پارٹیاں اس مسئلہ پر متفق ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے انتظامیہ سے غفلت ہوئی ہے تو ایکشن لیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ قانون کی موجودگی میں کسی کو حق نی پہنچتا کے وہ خود فیصلہ کرے۔ انہوںنے کہاکہ اس قانون کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ تا کہ اسکا غلط استعمال نا ہو۔ انہوںنے کہاکہ شدت پسندی جو ہمارے رویّوں میں رچ بس گئی ہے اس کا تدارک کرنا ہوگا۔