اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پانی کی قلت اور گلوبل وارمنگ پر قابو پانے کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبی وسائل کے تحفظ اور مینجمنٹ کیلئے مزید تحقیق سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، حکومت ملک میں پانی کی بڑھتی ہوئی کمی کے مسئلہ کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ وہ پیر کو یہاں پانی کے استعمال کے مؤثر نظام پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز، پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف، انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل مارک سمتھ، انسٹیٹیوٹ کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر محسن حفیظ، انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کی ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز سیمی کمال سمیت موسمیاتی اور آبی ماہرین نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کو گلوبل وارمنگ اور دیگر موسمیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت پانی کے ذخائرکی بہتری کیلئے کام کررہی ہے، زراعت کے شعبے میں پانی کا بہتر استعمال بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے پانی کی سٹوریج کے حوالے سے بہت کام کیا، گلوبل وارمنگ بھی پانی کے ذخائرکیلئے مسئلہ ہے، پانی کے استعمال میں سب کو ذمہ داری کا احساس دلاناچاہیے، پرانے وقتوں میں تہذیب دریاؤں کے ساتھ چلتی تھی، بلوچستان میں سینکڑوں چھوٹے ڈیم بن رہے ہیں، آج پانی کو ری سائیکل کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ گلوبل وارمنگ اور دیگر موسمیاتی چیلنجز سے کم اور زیادہ بارشیں پریشانی کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان، تھرپارکر اور چولستان کو پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے، کوئٹہ کو تین سال سے پانی کی سنگین قلت کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ بلوچستان میں سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹے ڈیم بن رہے ہیں تاکہ دوردراز علاقوں میں پانی کو ذخیرہ کیا جاسکے، پانی کے تحفظ کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ناگزیر ہیں، زرعی شعبہ سے وابستہ افراد اور کسانوں کو بھی پانی کی بچت کو اپنا شعار بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پانی بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے، وضو کرتے ہوئے پانی کے استعمال میں احتیاط برتنے کا حکم دیاگیا ہے، صاف پانی کی فراہمی اور تحفظ سے بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے، دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی پانی کے تحفظ کیلئے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے، کراچی میں صنعت کو ری سائیکل پانی فراہم کیا جانا چاہئے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پنجاب میں زمین سے 12 ملین ایکڑ فٹ پانی نکالا جاتا ہے جو باعث تشویش ہے۔ صدر نے کہاکہ گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں ہوا میں پانی کا تناسب بڑھ جائے گا جس سے کئی علاقوں میں کم اور کہیں زیادہ بارشیں ہوں گی۔ انہوں نے 2018ئ کی واٹر پالیسی کو بہت بہتر قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس پر عملدرآمد حکومت کی ذمہ داری ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...