اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ 2021 مہنگائی کے حوالے سے ملک اور عوام کے لئے مشکل ترین سال رہا ۔اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، مہنگائی 11.5 فیصد ہو گئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے 2021 میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جنوری 2021 میں روٹی 7 روپے کی تھی اب 12 روپے کی ہو چکی ہے، نان 12 روپے سے 20 روپے کا ہو گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آٹے کی قیمت میں 10فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، چاول 130 روپے سے 200 روپے کلو ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے مہنگائی پر نوٹس کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا، یوں ہی چلتا رہا تو 2022 رواں سال سے بھی خوفناک ہوگا۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...