گوجرخان(این این آئی) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ محمد جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ این اے 133 کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی شاندار جیت نے سازشیوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا اور ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت بدستور قائم ہے اور عوام کی امنگوں کی اصل ترجمان ہے اس الیکشن میں ایک ایجنڈے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کو باہر رکھ کر تحریک لیبک پاکستان، پاکستان عوامی تحریک، مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مل کر لڑا لیکن ناکام رہے پی پی پی پنجاب اور سندھ کی تمام لیڈر شپ اس حلقے میں جمع ہوئی ایک ایک گلی کوچے کو مارک کیا لوگوں میں کروڑوں روپے تقسیم کرنے کے لیے پنجاب اور سندھ سے خرید وفروخت کے تجربہ کار پہلوان خاص طور پر بلوائے گئے تھے تاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالی جائے اس کے باوجود ہار ان کا مقدر بنی آمدہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن پورے پاکستان نہ صرف پنجاب بلکہ چاروں صوبوں میں کامیاب ہو گی راجہ محمد جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی نے حکومتی جماعت اور دیگر پانچ جماعتوں کے بھرپور تعاون اور مدد سے پاکستان مسلم لیگ ن کی اکیلی جماعت کے ساتھ لڑا لیکن پھر بھی ناکام ہوئے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس وقت بھی پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور میاں محمد نواز شریف مقبول لیڈر ہیں جنہوں نے پہلے بھی ملک کی خدمت کی پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ملک کو صحیح معنوں میں ایشین ٹائیگر بنایا ـ
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...