ریاض (این این آئی)دو سال کے انتظار کے بعد سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔فلم فیسٹیول سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سجایا گیا، جس میں امریکا سمیت برطانیہ، فرانس، مصر اور بھارت سمیت دنیا کے متعدد ممالک سے معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی۔10 روزہ فلم فیسٹیول میں دنیا کے متعدد ممالک کی 135 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی، زیادہ تر فلمیں عربی زبان کی ہیں، تاہم فیسٹیول کے دوران انگریزی، فرانسیسی، اسپینش، ہندی، بگالی اور ملایلم سمیت دیگر زبان کی فلمیں بھی شامل ہیں۔ فلم فیسٹیول 15 دسمبر تک جاری رہے گا جہاں فموں کی نمائش کے علاوہ ڈانس و آرٹ کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے جب کہ اہم شخصیات سے گفتگو بھی کی جائے گی۔فیسٹیول کی فلموں کو 11 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں شارڑ فلموں سمیت سعودی عرب کی ثقافت کو بھی نمایاں کیاجائے گا۔ اس فیسٹیول کا مقصد سعودی فلمی صنعت کو بہتر بنانے اور مملکت کے سینیما کو دنیا بھر میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...