ہر گزرتے دن کے ساتھ افغانستان میں انسانی المیہ بڑھ رہا ہے، فواد چوہدری

0
183

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ افغانستان میں انسانی المیہ بڑھ رہا ہے، سرد موسم میں افغانستان کے لوگ بدترین انسانی بحران سے دوچار ہیں، 19 دسمبر کو او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس میں افغانستان کے اندر انسانی المیہ کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی، ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر برادر ممالک کے ساتھ مل کر ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے ،او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس بنیادی طور پر غیر سیاسی اجلاس ہوگا جس میں صرف افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ بدھ کووفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سعودی سفارت خانہ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ افغانستان میں انسانی المیہ بڑھ رہا ہے، سرد موسم میں افغانستان کے لوگ بدترین انسانی بحران سے دوچار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 19 دسمبر کو او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس میں افغانستان کے اندر انسانی المیہ کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی، چوہدری فواد حسین نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر برادر ممالک کے ساتھ مل کر ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے جس سے افغانستان کے لوگوں کی مدد کی جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان افغانستان کی ہر ممکن مدد کر رہا ہے، ہم دو لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان کو فراہم کر رہے ہیں، پاکستان نے افغانستان سے درآمد کی جانے والی 40 اشیاء پر ڈیوٹی ختم کی ہے، اس اقدام سے افغانستان کے کاروباری افراد کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی،او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس بنیادی طور پر غیر سیاسی اجلاس ہوگا جس میں صرف افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ دنیا افغانستان کی مدد کے لئے مل بیٹھے کیو نکہ افغانستان میں پیدا ہونے والا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے